the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وادی کشمیر میں برفانی تودے گرآنے کے دو الگ الگ واقعات میں ایک فوجی میجر سمیت 5 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برفانی تودے گرآنے کے واقعات شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ تلیل اور وسطی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں پیش آئے ہیں۔ خیال رہے کہ وادی میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھاری برف باری ہوئی ہے ۔ تلیل میں برفانی تودے کے گرنے کے نتیجے میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد زندہ دب کر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ وسطی کشمیر کے سونہ وار میں پیش آنے والے واقعہ میں ایک فوجی میجر ہلاک ہوگیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سونہ وار میں قائم ایک فوجی کیمپ پر بدھ کی علی الصبح بھاری برکم برفانی تودا گرآیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکار دب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد شروع کی گئی بچاؤ مہم کے دوران سبھی گیارہ اہلکاروں کو بے ہوشی کی حالت میں برآمد کرکے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں فوجی میجر امت ساگر دم توڑ گیا۔ گذشتہ برس خطہ



لداخ میں واقع دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں ایک فوجی کیمپ کے برفانی تودے کی زد میں آنے سے 11 فوجی اہلکار لقمہ اجل بنے تھے۔ شمالی کشمیر کے تلیل علاقہ میں برفانی تودہ گرآنے کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد زندہ دب کر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بھاری برف باری کے نتیجے میں تلیل کے بڈوگام گاؤں میں معراج الدین کا گھر برفانی تودے کی زد میں آگیا۔ انہوں نے بتایا اس واقعہ میں 55 سالہ معراج الدین کے علاوہ اُن کی 50 سالہ بیوی عزی، 22 سالہ بیٹا عرفان اور 19 سالہ بیٹی گلشن زندہ دب کر لقمہ اجل بن گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنبے کے سبھی چار اراکین کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اس دوران انتظامیہ نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بھاری برف باری کے پیش نظر وادی کے بالائی علاقوں میں برفانی تودوں کے گرآنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کی مدد کے لئے وادی کے سبھی دس اضلاع میں کنٹرول روم قائم کئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.